آٹو انڈسٹری میں بڑی پیشرفت، پاکستان کی پیداواری صلاحیت 5 لاکھ یونٹس تک پہنچ گئی

آٹو انڈسٹری میں بڑی پیشرفت، پاکستان کی پیداواری صلاحیت 5 لاکھ یونٹس تک پہنچ گئی

پاکستان کے آٹو سیکٹر نے حالیہ عرصے میں نمایاں ترقی کرتے ہوئے اپنی سالانہ پیداواری صلاحیت پانچ لاکھ یونٹس تک پہنچا دی ہے، جو ملکی صنعتی میدان میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

ایس آئی ایف سی پاکستان میں صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، پاکستان کی آٹو صنعت نہ صرف مقامی طلب پوری کر رہی ہے بلکہ عالمی سطح پر ترقی اور توسیع کے لیے بھی تیار ہے۔

اس پیشرفت سے نہ صرف آٹو انڈسٹری کی مضبوطی ظاہر ہوتی ہے بلکہ مجموعی صنعتی ترقی کے لیے ایک مستحکم بنیاد بھی فراہم کی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ اضافہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پاکستان کا صنعتی ڈھانچہ بتدریج استحکام کی جانب گامزن ہے۔

پاکستان کی آٹو صنعت اب محض مقامی ضروریات پوری کرنے تک محدود نہیں رہی بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی جگہ بنانے کے لیے تیار نظر آتی ہے ، فروری 2026 کے اعداد و شمار اس ترقی کی واضح عکاسی کرتے ہیں، جہاں مسافر گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر 51 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح ماہانہ فروخت 13 ہزار 388 یونٹس تک پہنچ گئی، جو صارفین کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور مارکیٹ میں طلب میں اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں قابو سے باہر ، پاکستان میں فی تولہ قیمت کہاں تک جاسکتی ہے ؟

اس تیز رفتار ترقی میں سرمایہ کاری کے فروغ اور صنعتی پالیسیوں کا بھی اہم کردار ہے،  خاص طور پر ایس آئی ایف سی نے ملک میں سرمایہ دوست ماحول پیدا کرنے، صنعتی توسیع کو ممکن بنانے اور پیداواری صلاحیت بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے،  نہ صرف صنعتوں کو فروغ ملا بلکہ معاشی بحالی کے آثار بھی نمایاں ہونے لگے ہیں۔

مضبوط پیداواری صلاحیت، بڑھتی ہوئی طلب اور سازگار سرمایہ کاری کے مواقع کے باعث پاکستان کی آٹو صنعت مستقبل میں سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش شعبہ بنتی جا رہی ہے،  اگر یہی رفتار برقرار رہی تو یہ شعبہ نہ صرف ملکی معیشت کو مزید مستحکم کرے گا بلکہ عالمی منڈی میں بھی پاکستان کی نمائندگی کو مضبوط بنائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *