وزیرِ اعظم شہباز شریف نے عید الفطر کے موقع پر ملک بھر میں دو سرکاری تعطیلات کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد حکومت کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
اس فیصلے کے تحت سرکاری اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کو عید کے دنوں میں آرام اور خوشیاں منانے کا مناسب موقع میسر آئے گاحکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 20 اور 21 مارچ کو عید الفطر کی سرکاری تعطیلات ہوں گی۔
یہ نوٹیفکیشن وزیرِ اعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے جاری کیاواضح کیا گیا ہے کہ ہفتے میں پانچ یا چھ دن کام کرنے والے تمام سرکاری دفاتر میں جمعہ اور ہفتہ کے روز عید کی چھٹی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں :عیدالفطر پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟
اعلامیے کے مطابق چونکہ 22 مارچ کو اتوار کا دن ہے جو پہلے ہی عمومی تعطیل کے طور پر شمار ہوتا ہے، اس لیے سرکاری ملازمین کو ایک اضافی آرام کا دن بھی میسر آئے گا۔
مزید برآں 23 مارچ کو یومِ پاکستان کی سرکاری تعطیل بھی ہوتی ہے جو ہر سال قومی سطح پر منائی جاتی ہے،اس طرح مجموعی طور پر سرکاری ملازمین کو مسلسل چار دن کی چھٹیاں ملنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے، جس سے وہ عید کی تقریبات اور اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کا بہتر موقع حاصل کر سکیں گے۔
تعطیلات کے اعلان کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ عید سے قبل بازاروں اور خریداری مراکز میں مزید رش دیکھنے میں آئے گا۔ کپڑوں، جوتوں، مٹھائیوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی خریداری میں اضافہ ہو گا جبکہ بین الاضلاعی سفر میں بھی تیزی آ سکتی ہے کیونکہ بہت سے افراد اپنے آبائی علاقوں میں جا کر عید منانے کو ترجیح دیتے ہیں۔

