عمران خان کے جیل میں قید ، ان کی بہن علیمہ خان ہر ہفتے اڈیالہ جیل کے باہر بھائی کی رہائی کے لئے سڑکوں پر احتجاج کرتی ہے جبکہ دوسری جانب علیمہ خان کے بیٹے شیراز کی لاہور میں بیوی بچوں کے ساتھ بسنت منانے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جسے سوشل میڈیا صارفین اور تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے میں علیمہ خان کے بیٹے شیراز کو بیوی بچوں کے ہمراہ لاہور میں بسنت مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس پر عوامی حلقوں اور پارٹی کارکنوں کی جانب سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ ایک طرف پارٹی قیادت اور کارکن عمران خان کی قید کے معاملے پر قربانی دے رہے ہیں جبکہ دوسری طرف خاندان کے افراد تفریحی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پارٹی کے اندر کارکنوں کو خبردار بھی کیا گیا ہے کہ اگر کسی نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر کے گستاخی کی تو اسے پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔
ماموں اڈیالہ میں، بہن روز اڈیالہ کے باہر میڈیا شو لگانے پہنچ جاتی ہے جبکہ بہن کے بچوں کی لاہور میں بسنت کی چرخیاں گھما کر موجیں۔
کل تک بسنت پر شور و شر، آج خود پتنگیں اڑا رہے۔
قربانی عوام دے، مزے اشرافیہ کے؟
انکے پیچھے لگنے والی عوام کی آنکھیں اب کھل جانی چاہییں۔ pic.twitter.com/F9IEYVeHAZ— Raza Butt (@SocialDigitally) February 7, 2026

