تحریک انصاف میں تقسیم ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید بڑھتی جارہی ہے اور پارٹی کے رہنما اب ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی پر اتر آئے ہیں ۔
عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی سینیٹر مشال یوسفزئی پر تنقید کی اور کہا کہ وہ جھوٹ بولنے میں ماہر ہیں۔
کسی کی ہدایات کے تحت کام کر رہی ہیں، علیمہ خان نے کہا کہ مشعال یوسفزئی عمران خان کی خیر خواہ نہیں ہیں اور ان کا مقصد صرف ذاتی مفاد ،سیاسی فائدہ حاصل کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشال یوسفزئی اور شیر افضل مروت کیلئے صرف علیمہ خان ہدف ہے علیمہ خان نے انکشاف کیا کہ عمران خان نے جیل میں یہ کہا تھا کہ “انہیں استعمال کرنے کے بعد کرش کر دیا جائے گا ۔
ادھر مشعال یوسفز ئی نے کہا کہ علیمہ خان میرے لیے قابل احترام ہیں کیونکہ وہ عمران خان کی بہن ہیں انہوں نے کہا کہ اس کے باوجو د عمرا ن خان نے ہی کہا تھا کہ میڈیا سے بات نورین نیازی کریں گی جبکہ اب علیمہ خان میڈیا سے بات کرتی ہیں ۔
اس حوالے سے سلمان اکر م راجہ نےبھی مشعال یوسفزئی کو تنقید کا نشانہ اور کہا کہ انہوں نے جھوٹ بولا ہے ،تحریک انصاف کے رہنمائوں کی ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے واضح ہورہا ہے کہ ان کے پاس کوئی بیانیہ نہیں ہے اور اب پارٹی میں تقسیم مکمل طور پر واضح ہوچکی ہے