افواج پاکستان نے بلوچستان میں فتنہ الخوارج کا ڈرون جام کر کے گرا دیا ، ڈرون چائنیز ساختہ ہے اور زیادہ تر کھیتی باڑی کے دوران سنڈی مار سپرے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
بلوچستان کے سرحدی علاقے میں افواجِ پاکستان نے ایک مشتبہ ڈرون کو برقی نظام کے ذریعے جام کر کے گرا دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ ڈرون فتنہ الخوارج کی جانب سے اڑایا گیا تھا اور ابتدائی معائنے سے معلوم ہوا ہے کہ یہ چینی ساختہ ہے جسے فوری طور پر برقی جنگی صلاحیت استعمال کرتے ہوئے اسے ناکارہ بنایا گیا۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق یہ ڈرون عام طور پر زرعی مقاصد، خصوصاً کھیتی باڑی میں سنڈی مار اسپرے کے لیے استعمال ہونے والی قسم سے مشابہ ہے دنیا بھر میں چینی کمپنی کے تیار کردہ زرعی ڈرون بڑے پیمانے پر فصلوں پر کیڑے مار ادویات کے چھڑکاؤ کے لیے استعمال ہوتے ہیں، تاہم ایسے آلات کو بعض اوقات دیگر مقاصد کے لیے بھی ڈھالا جا سکتا ہے ۔