پاکستان کے معروف ترین سیاحتی مقام مری میں آنے والے سیاحوں کو اب جدید اور فوری سہولتیں میسر ہوں گی۔ ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں کے تحفظ، رہنمائی اور سہولت کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی “سیف ٹور ازم ایپ” کا باقاعدہ اجرا کر دیا ہے، جسے سیاحت کے شعبے میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
مری کا شمار ملک کے مقبول ترین ہل اسٹیشنز میں ہوتا ہے جہاں ہر سال اندرون و بیرون ملک سے لاکھوں سیاح تفریح اور برفباری سے لطف اندوز ہونے آتے ہیں۔ بڑھتی ہوئی سیاحتی سرگرمیوں کے پیش نظر انتظامیہ نے جدید اقدامات متعارف کروانے کا فیصلہ کیا تاکہ ٹریفک، سکیورٹی اور رہنمائی کے مسائل کو مؤثر انداز میں حل کیا جا سکے۔
ضلعی پولیس کے مطابق ایپ کے ذریعے سیاح براہِ راست ڈی پی او مری آفس سمیت متعلقہ اداروں تک صرف ایک کلک کے ذریعے رسائی حاصل کر سکیں گے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ریسکیو سروس، ٹریفک پولیس اور مقامی پولیس سے فوری رابطہ ممکن ہوگا، جس سے ردِعمل کا وقت کم ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی حالات کے تناظر میں سونے کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں،فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

