افغان حکام ٹی ٹی پی سمیت مختلف دہشت گردگروہوں کو سازگار ماحول فراہم کر رہے ہیں، اقوام متحدہ کی رپورٹ

افغان حکام ٹی ٹی پی سمیت مختلف دہشت گردگروہوں کو سازگار ماحول فراہم کر رہے ہیں، اقوام متحدہ کی رپورٹ

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ٹیم نے افغان حکام کی جانب سے مختلف دہشت گرد گروہوں بالخصوص کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے لیے سازگار ماحول فراہم کیے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تجزیاتی معاونت اور پابندیوں کی نگرانی کرنے والی ٹیم کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغان حکام مختلف دہشت گرد گروہوں بالخصوص تحریک طالبان پاکستان کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بعض رکن ممالک کے مطابق بی ایل اے نے ٹی ٹی پی اور داعش خراسان کے ساتھ تربیتی کیمپوں اور وسائل کے تبادلے میں تعاون کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان رجیم کا نیا ضابطہ، طبقاتی ناانصافی اور آمریت کو قانونی شکل دے دی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *