عوام کو سستے پیٹرول کی فراہمی کے لئے حکومت کا ہزاروں موبائل خریدنے کا اعلان

عوام کو سستے پیٹرول کی فراہمی کے لئے حکومت کا ہزاروں موبائل خریدنے کا اعلان

وفاقی حکومت نے موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے عوام کو سستے پیٹرول کی فراہمی کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے 24 ہزار موبائل فونز خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اہم منصوبے کی تکمیل کے لئے وزارتِ آئی ٹی نے موبائل فونز کی خریداری کے لیے “اظہارِ دلچسپی” طلب کر لیا ہے۔

وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے اس بات کی وضاحت کی کہ اس منصوبے کے تحت موبائل فونز کی خریداری کے لیے قومی خزانے سے ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام فونز کی رقم آئل مارکیٹنگ کمپنیاں فراہم کریں گی اور نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ان فونز کی قیمت کا تعین کرے گا۔

وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ اس منصوبے کے تحت اوگرا ڈیش بورڈ کو فعال کیا جا رہا ہے، جو کہ ڈیجیٹل پیمنٹس کی سہولت فراہم کرے گا اور پیٹرولیم سپلائی چین کی مکمل اور شفاف نگرانی کے لیے استعمال ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل سواروں کے لیے خوشخبری،ماہانہ 20 لیٹر سبسڈی پٹرول ملے گا،ایپ تیار کر لی گئی

ان کا کہنا تھا کہ طویل المدتی اصلاحات کے ذریعے توانائی کے بحرانوں سے نمٹنے کی قومی صلاحیت میں بہتری آئے گی، اور اوگرا ڈیش بورڈ کی مدد سے پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور سپلائی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ اقدام حکومت کی جانب سے توانائی کے بحران کے حل کی طرف ایک اہم قدم ہے جس سے عوام کو سستے پیٹرول کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *