شمالی وزیرستان میں در اندازی کر کے جہنم واصل ہونیوالے 8 خوارجین کی شناخت ہوگئی ، دو افغان شہری نکلے۔
تفصیلات کے مطابق ، یکم اپریل 2026 کو شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں جہنم واصل ہونے والے 8 خوارج میں سے دو افغان شہری ہیں جن کی شناخت ہوگئی۔
پہلا دہشتگرد امیر حمزہ حقیار ولد عبدالکریم ہے جبکہ دوسرا دہشتگرد امیر عبدالرحیم ولد زر ولی ہے، جس کا تعلق پکتیا، افغانستان سے ہے۔
یہ واضح مثال ہے کہ کس طرح افغان طالبان پاکستان میں دہشتگرد گروہوں کو استعمال کر کے پاکستان امن و امان کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اسی وجہ سے پاکستان بارہا اپنے سرحدی تحفظ اور داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کر رہا ہے۔
آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستان دہشت گردوں کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھے ہیں جس کا مقصد نہ صرف دہشت گرد ٹھکانوں کو مسمار کرنا ہے بلکہ ملکی شہریوں کی حفاظت، سرحدی حدود کی سالمیت، اور علاقے میں پائیدار امن قائم رکھنا بھی ہے۔
پاکستان مخالف عناصر کے خلاف یہ کارروائیاں انشاءَ اللہ جاری رہیں گی۔