ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ قلت کا خدشہ شدت اختیار کر گیا ہے، جس کے پیشِ نظر آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے وزیرِاعظم شہباز شریف کو ہنگامی خط ارسال کر دیا ہے۔
خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے کوٹہ سسٹم نافذ کیے جانے کے باعث پٹرول پمپس کو مطلوبہ مقدار میں تیل فراہم نہیں کیا جا رہا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق باقاعدہ آرڈرز دینے کے باوجود سپلائی میں تاخیر ہو رہی ہے جبکہ آئل ٹینکرز کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:رمضان ریلیف پیکج،12500روپے لینے والوں کیلئے بڑی شرط ختم،اب پیسے کیسے ملیں گئے۔تفصیلات جانیے
خط میں خبردار کیا گیا ہے کہ اس صورتحال کے باعث مصنوعی قلت پیدا ہونے اور عوام میں خوف و ہراس پھیلنے کا اندیشہ ہے لہذا وزیر اعظم اس معاملہ میں فوری مداخلت کرتے ہوے ممکنہ اقدامات اٹھائیں۔
ایسوسی ایشن نے حکومت سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ آئل کمپنیوں کو کسی بھی قسم کی پابندیاں عائد کرنے سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا پابند بنایا جائے۔
پٹرول پمپ مالکان نے زور دیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کو فوری طور پر بہتر بنایا جائے تاکہ ممکنہ قلت اور عوامی پریشانی سے بروقت بچاؤ ممکن ہو سکے۔

