آدھا رمضان گزر گیا مگر پختونخوا حکومت نے پیکج کی تقسیم شروع نہیں کی، عظمیٰ بخاری

آدھا رمضان گزر گیا مگر پختونخوا حکومت نے پیکج کی تقسیم شروع نہیں کی، عظمیٰ بخاری

 وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا حکومت پر تنقید کرتے کہا ہے کہ آدھا رمضان گزرنے کے باوجود خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے ابھی تک رمضان پیکج کی تقسیم شروع نہیں کی گئی۔

صوبائی وزیر پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت اب تک 30 لاکھ افراد کو رمضان نگہبان پروگرام کے تحت امدادی رقم منتقل کر چکی ہے، جبکہ آئندہ چند دنوں میں 40 لاکھ افراد تک امداد پہنچانے کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے دسترخوانوں کے ذریعے صوبے بھر میں روزانہ لاکھوں افراد افطاری کر رہے ہیں اور مستحق افراد کی مدد کے لیے مختلف اقدامات جاری ہیں، خیبرپختونخوا حکومت نے ابھی تک اپنے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ارکان سے فہرستیں طلب کر رکھی ہیں اور عملی طور پر رمضان پیکج کی تقسیم شروع نہیں ہو سکی۔

عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ہر سال کی طرح اس سال بھی خیبرپختونخوا میں رمضان پیکج کے نام پر 10 ارب روپے پارٹی کارکنوں میں تقسیم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : کے پی حکومت رمضان پیکج کا اعلان تک نہ کرسکی، ان کیلئے عمران کی آنکھ، دانت اور جیل کی آسائشیں اہم ہیں، عظمی بخاری

صوبائی وزیر اطلاعات کا  کہ مزمل اسلم کو بھی معلوم نہیں کہ ان کی حکومت نے رمضان پیکج کی تقسیم شروع کی ہے یا نہیں، جبکہ سہیل آفریدی بھی امدادی رقم کی تقسیم سے لاعلم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری کے پی حکومت کی توجہ صرف اڈیالہ جیل میں قید ایک شخص کی طرف مرکوز ہے، افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 12 سال سے چار کروڑ آبادی والے صوبے کو ایسے لوگوں کے حوالے کیا گیا ہے جو عوامی مسائل سے بے حس اور لاپرواہ ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے رمضان المبارک میں مستحق خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے نگہبان رمضان پیکج پر عملدرآمد جاری ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت اس پروگرام کے ذریعے مستحق افراد کو ڈیجیٹل ادائیگی نظام کے تحت شفاف اور بروقت سہولت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ رمضان المبارک میں عوام کو معاشی ریلیف مل سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *