کے پی حکومت رمضان پیکج کا اعلان تک نہ کرسکی، ان کیلئے عمران کی آنکھ، دانت اور جیل کی آسائشیں اہم ہیں، عظمی بخاری

کے پی حکومت رمضان پیکج کا اعلان تک نہ کرسکی، ان کیلئے عمران کی آنکھ، دانت اور جیل کی آسائشیں اہم ہیں، عظمی بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہا ہے کہ کے پی حکومت ابھی تک رمضان پیکج کی تقسیم تو دورایک اعلان تک نہیں کرسکی، ان کے لیے بانی کی آنکھ، دانت اور جیل میں آسائشیں اہم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عظمی بخاری نے خیبرپختونخوا حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ  کے پی حکومت ابھی تک رمضان پیکج کی تقسیم کا اعلان تک نہیں کرسکی، کے پی حکومت کے لیے بانی کی آنکھ، دانت اور جیل میں آسائشیں اہم ہیں، کے پی حکومت کا فوکس رمضان سے زیادہ رہائی فورس اور نیا فتنہ پھیلانے پر ہے جبکہ خیبر پختونخواہ میں ابھی تک ڈیجیٹل ڈیٹا ہی جمع نہیں کیا جا سکا۔

یہ بھی پڑھیں : آپ 13 ہزار روپے کے رمضان پیکج کے اہل ہیں یا نہیں؟ تفصیل جانیے

صوبائی وزیر نے کہا کہ گزشتہ سال بھی کے پی حکومت کا رمضان پیکج پارٹی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی فہرستوں پردیا گیا لیکن پنجاب میں باقاعدہ سروےکے تحت 42 لاکھ خاندانوں کو رمضان نگہبان کارڈ مل رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ہر مستحق کو میرٹ کی بنیاد پر اس کی دہلیز پر امداد پہنچائی جارہی ہے اور اسی کے تحت مسیحی برادری کو بھی امدادی رقم الگ سے مل رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : رمضان المبارک میں 10 ہزار روپے حاصل کرنے کا موقع، مکمل طریقہ کار جانیے

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا رمضان پیکج ہے، پنجاب واحد صوبہ ہے جس میں 74 سہولت بازار فنکشنل ہو چکے ہیں، مریم کے دسترخوان سے روزانہ ہرتحصیل میں2 ہزار روزہ داروں کو افطاری کروائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے رمضان المبارک میں مستحق خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے نگہبان رمضان پیکج پر عملدرآمد جاری ہے،  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت اس پروگرام کے ذریعے مستحق افراد کو ڈیجیٹل ادائیگی نظام کے تحت شفاف اور بروقت سہولت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ رمضان المبارک میں عوام کو معاشی ریلیف مل سکے۔

editor

Related Articles