حکومت کا جمعتہ الوداع کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

حکومت کا جمعتہ الوداع کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے جمعتہ الوداع کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 13 مارچ کو سندھ میں تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ اس حوالے سے چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے باقاعدہ حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے جمعتہ الوداع کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی کی ایک اہم شاہراہ کو ایران کے رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جمعتہ الوداع کے موقع پر شارع فیصل پر ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کے اہم ضلع میں تعطیل کا اعلان ، تمام دفاتر بھی بند رہیں گے

انہوں نے تمام مذہبی و سماجی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ اپنے روایتی اور مقررہ راستوں پر ہی ریلیاں نکالیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *