سندھ کے اہم ضلع میں تعطیل کا اعلان ، تمام دفاتر بھی بند رہیں گے

سندھ کے اہم ضلع میں تعطیل کا اعلان ، تمام دفاتر بھی بند رہیں گے

سندھ  کے ضلع خیرپور میں کل تعطیل کا اعلان کردیا گیا، جس کے تحت تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خیرپور کی ضلعی انتظامیہ نے صوفی بزرگ حضرت سچل سرمستؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر 4 مارچ 2026 کو ضلع بھر میں مقامی تعطیل کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایپل نے آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کو بڑی خوشخبری سنادی

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا اس دن تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

حضرت سچل سرمستؒ کے عرس کی 205 ویں تقریبات کا باقاعدہ آغاز 14 رمضان المبارک سے ہوگا، اس موقع پر عقیدت مندوں کی بڑی تعداد درگاہ پر حاضری دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 100 سے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے اہم خبر

دوسری جانب حکومتِ سندھ نے صوبے کے ہندو ملازمین کے لیے ہولی کے تہوار کے سلسلے میں دو روزہ تعطیل  کا اعلان کیا ہے ، سندھ بھر میں کام کرنے والے ہندو برادری کے سرکاری ملازمین کو 3 اور 4 مارچ 2026 کو چھٹی دی گئی ہے۔

اس اقدام کا مقصد ہندو برادری کو اپنے مذہبی اور ثقافتی تہوار کو بھرپور طریقے سے منانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عوام کیلئے بُری خبر آگئی، بجلی ایک ماہ کیلئے مہنگی ہونے کا امکان

حکومتِ سندھ کی جانب سے ان تعطیلات کا اعلان صوفی ازم کے احترام اور صوبے میں بسنے والی اقلیتوں کے مذہبی حقوق کے تحفظ کی عکاسی کرتا ہے،  مارچ کو خیرپور میں جہاں عرس کی تقریبات ہوں گی، وہیں ہندو برادری ہولی  منائے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *