وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے سوشل میڈیا ( ایکس ) پر ایک بیان میں کہا ہے کہ بین الاقوامی میڈیا میں عمران خان کی جیل میں مبینہ بدسلوکی اور ناقص سہولیات سے متعلق جو بیانیہ ان کی ہمشیرہ علیمہ خان اور خاندان کے دیگر افراد کی جانب سے پیش کیا جا رہا تھاوہ بے بنیاد ثابت ہوا ہے ۔
اب تازہ سرکاری رپورٹ کے بعد وہ بیانیہ دم توڑتا دکھائی دے رہا ہے، جیل انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلی رپورٹ میں عمران خان کے یومیہ معمولات، خوراک، طبی سہولیات اور دیگر سہولتوں کی واضح تصویر پیش کی گئی ہے جس کے بعد پروپیگنڈے اور الزامات کی حقیقت کھل کر سامنے آ گئی ہے۔
The narrative which was being propagated to International Media by Aleema Khan and other members of IK’s family regarding mistreatment and shabby conditions in prison has fallen flat on its face. The report regarding daily routine and diet plan has cleared all ambiguity. All…
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) February 12, 2026

