مرکزی رویت ہلال کمیٹی اجلاس کے حوالے سے اہم خبر آگئی

مرکزی رویت ہلال کمیٹی اجلاس کے حوالے سے اہم خبر آگئی

رمضان المبارک کے آغاز کا اندازہ لگانے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 18 فروری کو پشاور میں منعقد ہوگا، جہاں رمضان کے چاند کے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق، پاکستان میں رمضان کا چاند 18 فروری کی شام کو نظر آنے کا قوی امکان ہے، جس کے بعد رمضان المبارک کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔

فلکیاتی حسابات کے مطابق چاند کی پیدائش 17 فروری کو شام 5 بجکر 1 منٹ پر ہوگی، جس کے بعد شام کو افق پر چاند نظر آنے کے راستے کھل جائیں گے،  اگر محکمہ موسمیات کی پیشگوئی درست ثابت ہوتی ہے تو 18 فروری کی شام پاکستان کے بیشتر علاقوں میں آسمان صاف یا جزوی ابر آلود رہے گا، جس سے چاند نظر آنے کے امکانات بہتر رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : رمضان المبارک ، دنیا بھر میں اس سال روزہ کتنے گھنٹے کا ہو گا؟

صوبے اور خطے میں چاند دیکھنے کے مختصر مگر اہم اوقات کچھ یوں ہے ،  پنجاب میں شام 7 بجکر 8 منٹ تک ، سندھ میں شام 7 بجکر 24 منٹ تک ، بلوچستان میں شام 7 بجکر 47 منٹ تک ، خیبرپختونخوا میں  شام 7 بجکر 13 منٹ تک ، آزاد کشمیر میں شام 6 بجکر 58 منٹ تک اور گلگت بلتستان میں شام 6 بجکر 53 منٹ تک رہے گا۔

یہ مخصوص اوقات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ چاند دیکھنے میں مطلوبہ شرائط صرف ان اوقات کے اندر پوری ہو سکتی ہیں، ورنہ چاند نظر نہ آنے پر رویت ہلال کے اگلے اصول کے مطابق رمضان کا آغاز اگلے دن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ہی سال میں دو بار رمضان ! فلکیاتی ماہرین کی حیران کن پیشگوئی سامنے آگئی

ماہرین فلکیات اور محکمہ موسمیات دونوں کی مشترکہ پیشگوئی کے مطابق، 18 فروری کی شام مناسب موسمی حالات کی وجہ سے رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، جس کے بعد لاکھوں مسلمانوں کے لیے رمضان کی مقدس شروعات متوقع ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *