پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی ازبکستان کے صدر کو شاندار فضائی سلامی

پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی ازبکستان کے صدر کو شاندار فضائی سلامی

پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف کو پاکستانی فضائی حدود میں داخلے پر شاندار اور پروقار فضائی سلامی پیش کی۔ پاک فضائیہ کے چھ جدید لڑاکا طیاروں پر مشتمل دستے نے معزز مہمان کے خصوصی طیارے کو پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی فضائی حصار میں لے لیا اور انتہائی منظم فارمیشن میں پرواز کرتے ہوئے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔

فضائی سلامی پاکستان کی جانب سے معزز مہمان کے اعزاز میں دی جانے والی ایک اعلیٰ سطحی عسکری روایت ہے جو دونوں ممالک کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات اور باہمی احترام کی علامت سمجھی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان، ازبکستان دوطرفہ تعاون بڑھانے پر متفق، براۂ راست پروازوں کے آغاز پر بھی اتفاق

پاک فضائیہ کے اس شاندار استقبال کو دیکھتے ہوئےثابت ہوتا ہے کہ یہ اقدام پاکستان کی مسلح افواج کے اس پختہ عزم کا اظہار ہے کہ دوست اور برادر ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے۔

یہ فضائی سلامی نہ صرف عسکری تعاون کی علامت ہے بلکہ سفارتی سطح پر بھی ایک مثبت پیغام دیتی ہے کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کا خواہاں ہےاس پروقار استقبال کو جذبۂ خیر سگالی کا ایک واضح مظہر قرار دیا جا رہا ہے جو پاکستان اور ازبکستان کے درمیان قائم دیرینہ دوستی، مشترکہ اقدار اور بھائی چارے کی عکاسی کرتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *