سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کیخلاف پاک فوج کی مؤثر اور فیصلہ کن کاروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے پاک افغان سرحد پر ژوب سیکٹر اور قلعہ سیف اللہ سیکٹر سے ملحقہ دہشتگرد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ۔
یہ بھی پڑھیں : پاک فوج کی افغان طالبان اورفتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیاں، کرم سیکٹر میں بھاری آرٹلری سے متعدد پوسٹیں تباہ
سیکیورٹی زرائع کے مطابق پاک فوج کی مؤثر کارروائی کے دوران افغان طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے، پاک فوج کی مؤثر حکمت عملی کے باعث افغان طالبان اور فتہ الخوارج کو بھاری نقصانات اور پسپائی کا سامنا ہے ۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت فوجی کارروائیاں اہداف کے مکمل حصول تک جاری رہیں گی۔
🚨🚨آپریشن غضب للحق جاری، ژوب اور قلعہ سیف اللہ سیکٹر میں پاک فوج کی کامیاب کارروائی، متعدد دہشتگرد ٹھکانے تباہ، افغان طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار۔۔۔ pic.twitter.com/ExqwxE9Lwf
— Azaad Urdu (@azaad_urdu) March 6, 2026

