آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ طے پا چکا، منظوری مئی کے اوائل میں متوقع ہے، وزیر خزانہ

آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ طے پا چکا، منظوری مئی کے اوائل میں متوقع ہے، وزیر خزانہ

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ طے پا چکا ہے، ایگزیکٹیو بورڈ سے منظوری مئی کے اوائل میں متوقع ہے۔

واشنگٹن میں سِٹی میکرو فورم سے خطاب میں ان کا کہنا تھا  کہ مشرقِ وسطیٰ کا بحران حالیہ تاریخ کے بڑے ترین سپلائی شاکس میں سے ایک ہے، موجودہ بحران سے حاصل ہونے والا سبق پیٹرولیم ذخائر کی تعمیر ہے، قابلِ تجدید توانائی کی جانب منتقلی کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے سعودی عرب کی مالی معاونت پر گہری قدر دانی کا اظہار کیا اور پاکستان کے گلوبل میڈیم ٹرم نوٹ پروگرام کے اجراء کی تصدیق کی۔

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے سرمایہ کاروں کو اقتصادی حکمتِ عملی پر بریفنگ بھی دی۔

وزیرخزانہ نے کہا  کہ کراچی پورٹ پر ٹرانزٹ حجم میں اضافہ ہوا ہے، لیڈ منیجرز کے انتخاب کے لیے ریکویسٹ فار پروپوزلز 3 شعبوں میں جاری کی جا رہی ہیں، جن میں یورو بانڈز، اسلامی سکوک اور ڈالر میں سیٹل ہونے والا روپے سے منسلک بانڈ شامل ہے ، پاکستان کے پہلے پانڈا بانڈ کے اجراء کا ہدف مئی مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سوئی کمپنیوں نے یکم جولائی سےگیس مہنگی کرنےکیلئے اوگرا سے رجوع کرلیا

دوسری جانب آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے بہار اجلاس 2026 کے موقع پر وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات کے دوران پاکستان کی معاشی اصلاحات میں پیش رفت کو سراہا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے اصلاحاتی پروگرام پر مؤثر عملدرآمد کے باعث معاشی استحکام برقرار رکھنے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا تھا کہ مضبوط معاشی پالیسیاں اور گہری ساختی اصلاحات کا تسلسل، پائیدار معاشی ترقی کے حصول اور عوام کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کیلئے نہایت ضروری ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *