فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ ایران پر خصوصی نغمہ جاری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ ایران پر خصوصی نغمہ جاری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حالیہ دورہ ایران کے موقع پر ایک خصوصی نغمہ جاری کیا گیا ہے، جس میں پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات، امن، اتحاد اور باہمی ہم آہنگی کو خوبصورت انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔ نغمے کے اشعار میں دونوں ممالک کے درمیان مضبوط رشتے اور مشترکہ اقدار کی عکاسی کی گئی ہے۔

 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ایرانی وزیر خارجہ خوشگوار موڈ میں ویلکم کررہےہیں 

 

نغمے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو امن کے سفیر کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جو برادر ملک میں خیر سگالی اور تعاون کا پیغام لے کر پہنچے۔ اشعار میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ انہوں نے اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دیتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں کردار ادا کیا۔

 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی سپیکر باقر قالیباف گرمجوشی سے مصافحہ کررہے ہیں

 

نغمے کے بول نہایت پراثر اور جذباتی ہیں، جن میں کہا گیا ہے

 برادر ملک سے تم امن کے سفیر بن کر آئے

اتحاد کے آسمان پر تم نے خدا کی روشنی کو پھیلایا

تم نے اپنی تلوار سے تقسیم کی دیواریں چیر ڈالیں

دوستی کے گلشن سے تم نے تازہ پھول چنے

یہ نغمہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی، بھائی چارے اور امن کی خواہشات کا عکاس ہے، جسے عوامی حلقوں میں بھی سراہا جا رہا ہے اس طرح کے ثقافتی اظہار دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

 

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *