آئی جی پنجاب کے راولپنڈی سمیت 7اضلاع کے حوالے سے بڑے فیصلے

آئی جی پنجاب کے راولپنڈی سمیت 7اضلاع کے حوالے سے بڑے فیصلے

پنجاب میں نئے انسپکٹر جنرل پولیس کی تعیناتی کے بعد پولیس کے اعلیٰ سطحی تبادلوں کا عمل تیز ہو گیا ہے اور مختلف اضلاع میں نئے ڈسٹرکٹ پولیس افسران کی تعیناتی کے لیے اہم فیصلے کیے جا رہے ہیں۔آئی جی پنجاب نے راولپنڈی سمیت دیگر اضلاع میں انتظامی افسران کو تبدیل کرنا کا فیصلہ کیا ہے  اسی سلسلے میں پنجاب کے سات اضلاع کے ڈی پی اوز کے لیے انٹرویوز مکمل کر لیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس بار ڈی پی اوز کے انتخاب میں امیدواروں کی سروس ہسٹری، فیلڈ ریکارڈ، امن و امان کے بحران سے نمٹنے کی صلاحیت اور عوامی اعتماد بحال رکھنے کی اہلیت کو مرکزی بنیاد بنایا جا رہا ہے۔ نئے آئی جی پنجاب کی ہدایت پر میرٹ اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو ترجیح دی جا رہی ہے تاکہ اضلاع میں پولیسنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کا چارج سنبھالتے پہلا بڑا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی پی او سیالکوٹ، ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ڈی پی او میانوالی کورس کے لیے روانہ ہو چکے ہیں، جس کے بعد ان اضلاع میں نئے ڈی پی اوز کی تعیناتی متوقع ہے۔ نئے ڈی پی اوز کے لیے جن افسران کے نام زیر غور ہیں ان میں ایس ایس پی قاضی فاروق، ایس ایس پی عمران احمد ملک اور ایس ایس پی عمران کھوکر شامل ہیں۔

اسی طرح سی سی ڈی راولپنڈی کی افسر بنش فاطمہ، ایس ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد اور دیگر سینئر افسران کے انٹرویوز بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان افسران کی پیشہ ورانہ کارکردگی اور انتظامی صلاحیتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ڈی پی او جہلم، شیخوپورہ ریجن کے ایک ڈی پی او اور ملتان ریجن کے ایک ڈی پی او کا تبادلہ بھی کیا جا رہا ہے، جس کے بعد متعلقہ اضلاع میں نئی تعیناتیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *