عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد سونے کی قیمت فی تولہ 5 لاکھ روپے سے بھی نیچے گر گئی ہے
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 766 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی قیمتوں کے اثرات پڑے جس کے بعد صرافہ ایسوسی ایشن نے آج کے نئے ریٹس جاری کیے جس کے مطابق فی تولہ سونا 1200 روپے سستا ہو گیا ہے ۔آج کے ریٹ کے مطابق سونے کی قیمت میں کمی سے نیا ریٹ 4 لاکھ 98 ہزار 962 روپے فی تولہ ہوگیا ہے
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1029 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 27 ہزار779 روپے ہوگئی۔ سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث گولد مارکیٹ میں سونے کی خریداری میں بہتری کا رجحان دیکھا گیا ہے
اس سے قبل منگل کوبھی سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کی کمی سے سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 162 روپے ہوگئی تھی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 34 روپے کی کمی سے 8 ہزار 324 روپے ہوگئی تھی۔