پاک چین وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ،مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے پر زور

پاک چین وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ،مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے پر زور

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس میں مشرق وسطیٰ اور عالمی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حالات کو قابو میں رکھنے اور تناؤ کم کرنے کی ضرورت پر زور دیاترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں تیزی سے بدلتی صورتحال اور عالمی سطح پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

محمد اسحاق ڈار نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ حالات میں کشیدگی میں فوری کمی انتہائی ضروری ہے تاکہ خطے میں امن اور استحکام کو برقرار رکھا جا سکے،چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے بھی اس موقع پر پاکستان کی جانب سے خطے میں امن اور استحکام کے لیے کی جانے والی سفارتی کوششوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں :ایران اور امریکا کے مابین معاہدے کیلئے پاکستان کردار ادا کر رہا ہے ۔رانا ثناءاللہ

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تعمیری سفارتکاری خطے میں کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہےگفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مسائل کے حل کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کو فروغ دینا ناگزیر ہے،انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے تمام فریقین کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط تعلقات کا بھی اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کی ’’ہر موسم کی تزویراتی شراکت داری‘‘ مزید مضبوط بنائی جائے گی۔ اس موقع پر دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں مشترکہ اقدامات بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *