پنکھا تبدیلی پروگرام،‌ اسکیم سے فائدہ اٹھائیں

پنکھا تبدیلی پروگرام،‌ اسکیم سے فائدہ اٹھائیں

حکومت نے توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور بجلی کی بچت کے فروغ کے لیے وزیراعظم پنکھا تبدیلی پروگرام کا آج باضابطہ آغاز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اس پروگرام کے تحت ملک بھر میں پرانے اور غیر مؤثر پنکھوں کو مرحلہ وار جدید اور توانائی بچانے والے پنکھوں سے تبدیل کیا جائے گا، جس کے نتیجے میں 6 سے 7 ہزار میگاواٹ تک بجلی کی بچت متوقع ہے۔

وزیراعظم پنکھا تبدیلی پروگرام کا افتتاح وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری کریں گے، یہ پروگرام توانائی کے شعبے میں ایک بڑے اقدام کے طور پر سامنے آیا ہے، جس کا مقصد بجلی کے بڑھتے ہوئے استعمال کو کم کرنا اور قومی گرڈ پر دباؤ میں کمی لانا ہے۔اس اسکیم کو ملک کے معروف بینکوں کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے تاکہ عوام کو آسان شرائط پر اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں :سوزوکی پاکستان نے استعمال شدہ گاڑیوں کی نئی اسکیم متعارف کرا دی

افتتاحی تقریب میں بینکوں کے نمائندے، صنعتی شعبے سے وابستہ افراد اور توانائی کے ماہرین شریک ہوں گے، جہاں پروگرام کی تفصیلات اور طریقہ کار سے آگاہ کیا جائے گایہ اسکیم کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کی تمام ڈسکوز میں نافذ کی جائے گی تاکہ شہری اور دیہی دونوں علاقوں کے صارفین یکساں طور پر اس سے مستفید ہو سکیں۔

منصوبے کے تحت ملک بھر میں مجموعی طور پر 8 کروڑ 80 لاکھ پرانے اور غیر مؤثر پنکھے مرحلہ وار تبدیل کیے جائیں گے، حکام کے مطابق ان پنکھوں کی جگہ جدید، کم بجلی استعمال کرنے والے پنکھے نصب کیے جائیں گے، جس سے نہ صرف صارفین کے بجلی کے بلوں میں کمی آئے گی بلکہ قومی سطح پر بجلی کی نمایاں بچت بھی ممکن ہو سکے گی۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے اس حوالے سے بتایا کہ پنکھے تبدیل کرنے کے عمل میں صارفین پر زیادہ سے زیادہ ایک ہزار روپے تک سیکیورٹی چارجز لاگو ہوں گےتاکہ یہ اسکیم عام شہریوں کے لیے قابلِ استطاعت رہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس پروگرام میں پرانے پنکھے کی واپسی یا خرید کی کوئی شرط نہیں رکھی گئی، جس سے عوام کو مزید سہولت حاصل ہوگی۔

اویس لغاری نے توانائی کی مجموعی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بجلی کی طلب میں پہلے جیسا دباؤ نہیں رہا، تاہم طلب کے مطابق پاور پلانٹس کو چند گھنٹوں کے لیے چلانا پڑتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *