سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو بریک لگ گئی،فی تولہ کتنے میں ملے گا؟

سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو بریک لگ گئی،فی تولہ کتنے میں ملے گا؟

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتیں گزشتہ دنوں کے مقابلے میں مستحکم رہیں، جبکہ چاندی کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے کو ملی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 523,762 روپے پر برقرار ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 449,041 روپے تک پہنچ گئی ہے، جو گزشتہ دنوں کی سطح کے برابر ہے۔

چاندی کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے اور فی تولہ چاندی 75 روپے کی کمی کے بعد 8,494 روپے پر آ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کی سیاست کا خاموش کھلاڑی ، علی لاریجانی کے اثر و رسوخ کی اندرونی کہانی

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت مستحکم رہی اور فی اونس سونا 5,019 ڈالر پر برقرار ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مقامی اور عالمی سطح پر سونے کی قیمتیں مستحکم رہنے سے سرمایہ کاروں اور صرافہ مارکیٹس کے لیے موجودہ صورتحال نسبتاً پرسکون ہے

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی حالات اور کرنسی کی اتار چڑھاؤ سونے کی قیمتوں پر اثر ڈال سکتے ہیں، لیکن موجودہ دور میں سونے کی قیمت میں زیادہ تغیر کی توقع نہیں ہے۔

یہ صورتحال سرمایہ کاروں اور صرافوں کے لیے اہم رہنمائی فراہم کرتی ہے اور مقامی مارکیٹ میں خرید و فروخت کے فیصلوں میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *