پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو ) نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے “اسپیس فار کلائمیٹ” انیشیٹو کا آغاز کر دیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس اقدام کے تحت پاکستان کی پہلی جیواے آئی کلائمیٹ آبزرویٹری قائم کر دی گئی ہے، جس کے ذریعے فضائی آلودگی، گرین ہاؤس گیسز، جنگلات اور گلیشیئرز کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔
اس کے علاوہ سیلاب، خشک سالی، ہیٹ ویوز اور سمندری سطح میں اضافے جیسے خطرات پر بھی نظر رکھی جائے گی، جبکہ خلائی اور زمینی ڈیٹا کے امتزاج سے پالیسی سازوں کو مؤثر اور بروقت معلومات فراہم کی جائیں گی۔
یہ اقدام پاکستان کے موسمیاتی اہداف کو عالمی کوششوں کے مطابق آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔