پاسداران انقلاب کے کمانڈر محمد پاکپور اور ایرانی وزیر دفاع امیر ناصر زادہ اسرائیلی حملے میں جا ں بحق،رائٹرز کا دعویٰ

پاسداران انقلاب کے کمانڈر محمد پاکپور اور ایرانی وزیر دفاع  امیر ناصر زادہ  اسرائیلی حملے  میں جا ں بحق،رائٹرز کا دعویٰ

بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر محمد پاکپور اور امیر ناصر زادہ مبینہ طور پر اسرائیل کے حملے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ  اسرائیلی حملوں کے دوران  پیش آیا ایران اسرائیل جنگ  نے پورے خطے میں شدید کشیدگی کو جنم دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حملے حساس عسکری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں میں اعلیٰ سطحی شخصیات بھی زد میں آ گئیں۔ محمد پاکپور پاسداران انقلاب کی اہم قیادت میں شمار ہوتے تھے اور انہیں ملکی دفاعی حکمت عملی میں مرکزی کردار حاصل تھا۔

 یہ بھی پڑھیں :اسرائیل کا ایران پر حملہ ، صیہونی وزیردفاع نے تصدیق کردی

دوسری جانب امیر ناصر زادہ بطور وزیر دفاع قومی سلامتی کے معاملات میں کلیدی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے،تاحال ایران کی حکومت کی جانب سے اس خبر کی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔

سرکاری حلقوں کی خاموشی نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہ اطلاعات درست ثابت ہوئیں تو اس کے خطے کی سیاسی و عسکری صورتحال پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ پہلے ہی مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے کئی ممالک کو تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *