فوجی مقاصد حاصل کر لئے، ایران سے جلد نکل جائیں گے، امریکی نائب صدر

فوجی مقاصد حاصل کر لئے، ایران سے جلد نکل جائیں گے، امریکی نائب صدر

امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا اپنے زیادہ تر فوجی مقاصد حاصل کر چکا ہے اور جلد ہی ایران سے انخلا کر لیا جائے گا، جبکہ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں بھی جلد معمول پر آ جائیں گی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ امریکی حکمت عملی کا بنیادی ہدف ایران کی حکومت کو کمزور کرنا تھا اور اس مقصد میں کافی حد تک کامیابی حاصل ہو چکی ہے، ان کے مطابق اس تنازع کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ضرور ہوا، لیکن یہ صورتحال عارضی ہے۔

یہ بھی پڑھںیں :ایران نے امریکہ کی جنگ بندی کی تجاویز مسترد کر دیں: تہران کی جانب سے 5 سخت شرائط کا اعلان

جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ ایران کی حکومت کو طویل مدت تک غیر مؤثر بنانا اس کارروائی کا اہم مقصد تھا، اور اسی تناظر میں امریکا اپنی پالیسی پر عمل پیرا ہے،انہوں نے کہا کہ موجودہ کشیدگی کے اثرات وقتی ہیں اور جلد ہی توانائی کی قیمتوں میں کمی دیکھنے کو ملے گی۔

انہوں نےکہا کہ امریکا خطے میں اپنی فوجی موجودگی کو کم کرنے کی تیاری کر رہا ہے اور جلد انخلا متوقع ہے، جس کے بعد عالمی منڈیوں میں استحکام آئے گا اور گیس کی قیمتیں دوبارہ نیچے آ جائیں گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *