امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے فون پر طویل اور اہم بات چیت کی تفصیلات بتا دیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینئ ہم منصب سے گفتگو کو انتہائی شاندار قرار دیتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ شی جن پنگ سے بہترین اور تفصیلی گفتگو ہوئی اس دوران کئی اہم امور زیر بحث آئے، امریکا چین تجارت، فوجی امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے بتایا کہ میرے اپریل میں چین کے دورے کی تیاریوں پر بھی بات چیت ہوئی جبکہ تائیوان، یوکرین جنگ اور ایران کی موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔
امریکی صدر کے مطابق چین کی جانب سے امریکا سے تیل اور گیس کی خریداری پر بات ہوئی، چین رواں سیزن میں 20 ملین ٹن سویابین خریدنے پر غور کر رہا ہے، بیجنگ نے اگلے سیزن میں 25 ملین ٹن سویابین خریدنے کا عزم ظاہر کیا۔
مزید پڑھیں: ایران مڈنائٹ ہیمر جیسا آپریشن دوبارہ نہیں چاہے گا، اُمید ہے مذاکرات کامیاب ہوں گے: ٹرمپ

