پینٹاگون کی ایران کیخلاف زمینی کارروائی کی تیاری، ٹرمپ نے حتمی منظوری نہیں دی، امریکی میڈیا

پینٹاگون کی ایران کیخلاف زمینی کارروائی کی تیاری، ٹرمپ نے حتمی منظوری نہیں دی، امریکی میڈیا

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون ایران کے خلاف ممکنہ زمینی کارروائیوں کی تیاری کر رہا ہے، تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاحال اس منصوبے کی حتمی منظوری نہیں دی۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق مجوزہ منصوبے مکمل جنگ کے بجائے محدود نوعیت کے آپریشنز پر مشتمل ہو سکتے ہیں۔

ان کارروائیوں میں خصوصی دستوں اور پیدل فوج کے استعمال کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ ممکنہ اہداف میں آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی فوجی تنصیبات اور اہم آئل حب خارگ جزیرہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ایران جنگ ، پاکستان سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا، الجزیرہ

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس مقصد کے لیے امریکی میرین دستے پہلے ہی خطے میں تعینات کیے جا چکے ہیں،
تاہم امریکی حکومت کے اندر اس حوالے سے اختلافات بھی موجود ہیں

بعض حکام کا مؤقف ہے کہ زمینی کارروائی کے بغیر بھی مطلوبہ مقاصد حاصل کیے جا سکتے ہیں، اس لیے براہ راست فوجی مداخلت ضروری نہیں

دوسری جانب ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی زمینی مہم سے خطے میں جاری کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے اور جنگ طول پکڑ سکتی ہے۔

editor

Related Articles