عمران خان سے ملاقات کی اجازت کب ملے گی؟ طارق فضل چوہدری نے بتا دیا

عمران خان سے ملاقات کی اجازت کب ملے گی؟ طارق فضل چوہدری نے بتا دیا

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان جمود ٹوٹنا شروع ہو گیا ہے اور آنے والے دنوں میں سیاسی معاملات میں بہتری متوقع ہے۔

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ 8 فروری کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا بھی باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔

وفاقی وزیر کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن سے براہ راست رابطے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں جا کر ملاقات کریں گے۔ ان کے بقول اس رابطے کے لیے رانا ثنااللہ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے اٹھائے جانے والے کئی متنازع امور ایسے ہیں جنہیں بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے اور حکومت ان معاملات پر بیٹھ کر بات کرنے کے لیے تیار ہے۔

’احتجاج پی ٹی آئی کا حق ہے لیکن کاروبار بند نہیں ہونے دیں گے‘

وفاقی وزیر نے کہا کہ احتجاج کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، تاہم حکومت کسی صورت دکانیں، کاروبار یا تعلیمی ادارے بند نہیں ہونے دے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ ڈی چوک کی سیاست اور احتجاج سے ملک کو کوئی فائدہ نہیں پہنچتا اور کوئی بھی حکومت انتشار یا بدامنی کی اجازت نہیں دے سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی کو احتجاج کے نام پر شہریوں کے آئینی حقوق سلب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہری معمولاتِ زندگی جاری رکھیں گے، کاروبار کھلے رہیں گے اور بچے اسکول جاتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جمرود میں تحریک انصاف جلسے کی تیاریاں عروج پر، عمران خان کی رہائی کے حوالے سے بڑا اعلان متوقع

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *