آسٹریلیا میں بہترین روزگار و رہائش کے مواقع

آسٹریلیا میں بہترین روزگار و رہائش کے مواقع

آسٹریلیا نے ایمپلائر نامزدگی سکیم (Employer Nomination Scheme) کا ویزا متعارف کرا دیا ہے، جس کے ذریعے ہنر مند غیر ملکی کارکنوں کے لیے مستقل رہائش حاصل کرنے کا اہم موقع فراہم کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سب کلاس 186 کے تحت درخواست دینے کا عمل جاری ہے، جس کے ذریعے غیر ملکی افراد جو آسٹریلیا کے منظور شدہ آجر کے ذریعے نامزد ہوتے ہیں، مستقل طور پر آسٹریلیا میں رہائش اور کام کر سکتے ہیں۔

امیگریشن ماہرین کے مطابق ای این ایس ویزا سب کلاس 186 آسٹریلیا کی پالیسی کا حصہ ہے، جس کا مقصد مختلف شعبوں میں ہنر مند افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنا ہے۔

اس ویزا کے تحت کامیاب امیدوار نہ صرف آسٹریلیا میں کام کر سکتے ہیں بلکہ مستقل رہائش، تعلیم، صحت اور سماجی سہولیات تک رسائی بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی امیگرنٹ ویزا معطلی کا فیصلہ عدالت میں چیلنج

حکام کے مطابق ویزا کے لیے امیدوار کو متعلقہ شعبے میں مہارت، مناسب تجربہ، انگریزی زبان میں مہارت، صحت اور کردار سے متعلق تقاضوں کو پورا کرنا ہوگا، جبکہ درخواست دہندہ کو آسٹریلیا کے منظور شدہ آجر کے ذریعے نامزد کیا جانا بھی لازمی ہے۔

امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ یہ ویزا پاکستانی ہنرمند کارکنوں، پیشہ ور افراد اور تجربہ کار کارکنوں کے لیے ایک سنہری موقع ہے جو آسٹریلیا میں ایک مضبوط مستقبل بنانا چاہتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے آسٹریلوی محکمہ داخلہ کی ویب سائٹ ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *