میٹا نے اپنی سخت سیفٹی پالیسی کے تحت ایک نہایت اہم قدم اٹھایا ہے جس کے تحت کم عمر صارفین کے لیے نیا “لمیٹڈ کنٹینٹ” فیچرمتعارفکرایا گیا ہے۔ میٹا نے اعلان کیا ہے وہ اپنی نئی گائیڈ لائنز کو عالمی سطح پر کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس پر بھی نافذ کرے گا۔ کمپنی کے مطابق یہ اقدام نوجوان صارفین کو محفوظ ڈیجیٹل ماحول فراہم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
میٹا کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب گزشتہ ماہ بعض عدالتوں میں کمپنی پر نوجوانوں پر منفی اثرات ڈالنے کے الزامات سامنے آئے، جس کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بچوں کی حفاظت کے حوالے سے بحث مزید تیز ہو گئی۔کمپنی نے ایک نیا فیچر بھی متعارف کرایا ہے جسے ’’لیمٹڈ کانٹیںٹ‘‘ کہا جا رہا ہے۔ اس فیچر کے تحت کم عمر صارفین حساس یا غیر مناسب مواد نہیں دیکھ سکیں گے جبکہ ایسے مواد پر تبصرہ کرنے پر پابندی ہوگی
میٹا کے مطابق نوجوان صارفین کے لیے مزید پابندیاں بھی لاگو کی جا رہی ہیں، جن میں نامناسب مواد کو سخت فلٹرز سے روکنا ،اجنبی افراد سے رابطے کو محدود کرنا اورکچھ پر والدین کی اجازت لازمی کرنا جیسے فیچرز شامل ہو گے
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد کم عمر صارفین کے لیے محفوظ، کنٹرولڈ اور بہتر آن لائن ماحول فراہم کرنا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ قدم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑھتے ہوئے دباؤ اور قانونی کارروائیوں کے بعد سامنے آیا ہے۔