برازیلین فاسٹ بولر لورا کارڈوسو کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 9 وکٹیں لے کر نیا عالمی ریکارڈ

برازیلین فاسٹ بولر لورا کارڈوسو کا  ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 9 وکٹیں لے کر نیا عالمی ریکارڈ

برازیلین فاسٹ بولر لورا کارڈوسو کا تاریخی کارنامہ، جہاں انہوں بے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 9 وکٹیں لے کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

برازیل کی خواتین کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر لورا کارڈوسو نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ بدلتے ہوئے ایک ایسا ناقابلِ یقین عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے جو اس سے قبل کبھی نہیں دیکھا گیا۔

لورا کارڈوسو لیسوتھو ویمنز ٹیم کے خلاف میچ کے دوران ایک ہی اننگز میں 9 وکٹیں حاصل کرنے والی دنیا کی پہلی انٹرنیشنل کرکٹر بن گئی ہیں۔

انہوں نے اپنی تباہ کن بولنگ کے ذریعے حریف ٹیم کے بیٹنگ لائن اپ کو مکمل طور پر مفلوج کر دیا اور صرف 4 رنز کے عوض 9 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بہترین بولنگ کا ریکارڈ بھوٹان کے سونم یشی کے پاس تھا جنہوں نے 2025 میں 8 وکٹیں حاصل کی تھیں، جبکہ خواتین کے زمرے میں انڈونیشیا کی روحمالیا 7 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست تھیں۔

لورا کی اس جادوئی بولنگ کی بدولت برازیل نے میچ میں مکمل برتری حاصل کی۔ برازیل کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 202 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ کھڑا کیا، جس کے تعاقب میں لیسوتھو کی پوری ٹیم لورا کارڈوسو کے قہر کا نشانہ بن کر محض 13 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

برازیل نے یہ مقابلہ 189 رنز کے بھاری مارجن سے جیت کر کرکٹ کی تاریخ میں اپنی دھاک بٹھا دی ہے۔

مزید پڑھیں: کرکٹ کی دنیا میں بابر اعظم کا ایک اور بڑا دھماکہ: کرس گیل کا عالمی ریکارڈ توڑ کر تاریخ رقم کر دی

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *