پاکستان کی امن کوششیں ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی سطح پر دھوم مچ گئی

پاکستان کی امن کوششیں ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی سطح پر دھوم مچ گئی

وزیر اعظم شہباز شریف کی عالمی سطح پر امن کوششوں نے سفارتی حلقوں میں توجہ حاصل کرلی ہے، جہاں انہوں نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدہ صورتحال کم کرنے کے لیے اہم پیش رفت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں دونوں ممالک سے دو ہفتوں کی جنگ بندی کی اپیل کی۔ ان کا یہ پیغام جاری ہونے کے ایک گھنٹے کے اندر ہی 23 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا، جبکہ عالمی سطح پر اسے امن کی بحالی کی جانب ایک مثبت اور بروقت اقدام قرار دیا جارہا ہے ۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر نہ صرف جنگ بندی کی بلکہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ممکنہ ڈیڈ لائن میں توسیع اور ایران سے کیلئے آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کی اپیل بھی کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پیغام کے بعد ائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے پیش کردہ امن فارمولا وائٹ ہاؤس تک پہنچ چکا ہے، جہاں اس پر غور جاری ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے سی این این کے مطابق، مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پیش کی گئی جنگ بندی کی درخواست پر مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور بہت جلد کسی بڑی “اچھی خبر” کی توقع کی جا رہی ہے۔

سی این این کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کا ‘دو ہفتوں کا امن پلان’ اس وقت واشنگٹن اور تہران دونوں جگہوں پر زیرِ بحث ہے اور سفارتی حلقوں میں یہ تاثر مضبوط ہو رہا ہے کہ اس تجویز نے جنگ کے خطرے کو ٹالنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے صدر ٹرمپ کو ڈیڈ لائن میں توسیع اور ایرانی قیادت کو آبنائے ہرمز کھولنے کی مخلصانہ اپیل کو عالمی سطح پر ایک “گیم چینجر” کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی جنگ بندی درخواست پر اچھی خبر جلد متوقع ہے: سی این این

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کے کردار کو سراہتے ہوئے انہیں ’’قابل احترام‘‘ قرار دیا اور کہا کہ وہ ان کی تجاویز پر متعلقہ حکام سے بریفنگ لیں گے۔ ادھر ایرانی حکام نے بھی پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی دو ہفتوں کی جنگ بندی کی درخواست پر غور کرنے اور جلد ہی جواب دینے کا عندیہ دیا ہے۔

وزیراعظم کی تجویز کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، برینٹ آئل تین فیصد کمی کے بعد کی قیمت 106ڈالر فی بیرل پر میں فروخت ہو رہا ہے۔

پاکستان کی یہ ثالثی کوشش نہ صرف خطے میں امن کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے بلکہ عالمی سطح پر ملک کے مثبت تشخص کو بھی مزید مستحکم کرے گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی تجاویز پر حکام سے بریفنگ لونگا، شہباز شریف میرے لیئے قابلِ احترام ہیں، امریکی صدر ٹرمپ

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *