سعودی عرب کی متبادل سپلائی روٹ سے پاکستان کو تیل فراہمی کی یقین دہانی

سعودی عرب کی متبادل سپلائی روٹ سے پاکستان کو تیل فراہمی کی یقین دہانی

سعودی عرب نے متبادل سپلائی روٹ سے پاکستان کو تیل فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات ہوئی جس میں پاکستان کی جانب سے متبادل تیل سپلائی روٹ کے طور پر یانبو کی بندرگاہ کے استعمال کی درخواست کی گئی۔

ملاقات کے دوران سعودی عرب کی جانب سے مکمل حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ سعودی ذرائع نے بحیرہ احمر میں واقع بندرگاہ یانبو کے ذریعے سپلائی کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے اور پاکستان کے لیے خام تیل اٹھانے کیلئے ایک جہاز کو پاکستان سے بندرگاہ یانبو روانہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ، پاکستان میں پیٹرول کتنا مہنگا ہونے کا امکان ؟

وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ اس وقت میں پاکستان کی حمایت پر سعودی عرب کے شکرگزار ہیں اور امید ہے کہ بندرگاہ یانبو سے تیل کی سپلائی میں پاکستان کو ترجیح دی جائے گی۔

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے اس موقع پر کہا کہ کسی بھی ہنگامی ضرورت کے پیشِ نظر پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھا جائے گا ، پاکستان اور سعودی عرب آزمائش میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : 100 سے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے اہم خبر

علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان عوام کے لیے توانائی کی سپلائی چین کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے،  پاکستان کی بیشتر پیٹرولیم سپلائی آبنائے ہرمز کے راستے آتی ہے اور ان حالات میں سعودی عرب جیسے برادر ممالک کی حمایت پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *