وفاقی حکومت نے ملک کے بجلی اور گیس کے نرخوں کے نظام میں بڑی اصلاحات کے لیے تیاری شروع کر دی ہے۔
اس نئے ماڈل کے تحت نرخوں کو صارف کے استعمال کی بنیاد پر نہیں بلکہ گھرانے کی آمدنی کے حساب سے مقرر کیا جائے گا، اس تبدیلی کا مقصد سبسڈی کو زیادہ منصفانہ طریقے سے تقسیم کرنا ہے تاکہ کم آمدنی والے خاندانوں کو زیادہ فائدہ ہو۔
یہ اصلاحات بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ کیے گئے وعدوں کے مطابق حتمی شکل دی جا رہی ہیں، بجلی کے موجودہ اور مجوزہ:6محفوظ گھریلو صارفین کے لیے 1 سے 100 یونٹ ماہانہ کے استعمال پر فی یونٹ Rs10.54 چارج کیے جائیں گے۔ 101 سے 200 یونٹ کے استعمال پر نرخ Rs13.01 فی یونٹ برقرار رکھے جائیں گے۔
غیر محفوظ گھریلو صارفین کے لیے 100 یونٹ تک کا استعمال Rs22.44 فی یونٹ اور 101 سے 200 یونٹ کے لیے Rs28.91 فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔
نیپرانے سفارش کی ہے کہ 201 سے 300 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نرخ Rs33.10 فی یونٹ برقرار رہیں۔
زیادہ استعمال کے لیے تجویز کردہ نرخ اس طرح ہیں: 301 سے 400 یونٹ – Rs37.99، 401 سے 500 یونٹ – Rs40.22، 501 سے 600 یونٹ – Rs41.62، اور 601 سے 700 یونٹ – Rs42.76۔
700 یونٹ سے زیادہ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے فی یونٹ Rs47.69 تجویز کیا گیا ہے۔
یہ نئی ترتیب گھرانوں کی آمدنی کے مطابق سبسڈی دینے اور غیر منصفانہ چارجز کو ختم کرنے کی کوشش ہے۔
اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وفاقی حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی اور فکسڈ چارجز میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے۔