جامشورو کی ضلعی انتظامیہ نے لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر چھٹی کا اعلان کردیا

جامشورو کی ضلعی انتظامیہ نے لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر چھٹی کا اعلان کردیا

جامشورو کی ضلعی انتظامیہ نے حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر 7 فروری کو تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے سرکاری نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، یہ اعلان ڈپٹی کمشنر جامشورو غضنفر علی چوہدری کی جانب سے کیا گیا۔

سہون شریف میں تین روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے اور پاکستان بھر سے لاکھوں عقیدت مند اس میں شرکت کے لیے پہنچنے کی توقع ہے، عرس کے دوران مختلف مذہبی اور ثقافتی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں زائرین کی بڑی تعداد شامل ہوتی ہے۔

اس موقع پر پاکستان ریلویز نے زائرین کی سہولت کے لیے سہون شریف تک تین خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ ان میں پہلی ٹرین بدھ کو فیصل آباد سے روانہ ہوگی، دوسری بدھ ہی کو لاہور سے، جبکہ تیسری ٹرین 5 فروری کو لاہور سے روانہ ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :چار چھٹیوں سے متعلق نوٹیفکیشن،عظمیٰ بخاری کا اہم بیان آگیا

ریلویز حکام کا کہنا ہے کہ خصوصی ٹرینیں زائرین کو محفوظ، آرام دہ اور پرسکون سفر فراہم کرنے کے لیے چلائی جا رہی ہیں، متعلقہ محکموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ ٹرینوں کی بروقت آمد و رفت، مسافروں کی سہولت اور معیاری خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

عرس کے دوران سیکورٹی انتظامات بھی سخت کیے گئے ہیں تاکہ لاکھوں زائرین کی آمد کے دوران نظم و ضبط اور حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *