چار چھٹیوں سے متعلق نوٹیفکیشن،عظمیٰ بخاری کا اہم بیان آگیا

چار چھٹیوں سے متعلق نوٹیفکیشن،عظمیٰ بخاری کا اہم بیان آگیا

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سوشل میڈیا پر زیر گردش چھٹیوں کے نوٹیفکیشن سے متعلتق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابھی تک صوبائی حکومت کی جانب سے ایسا کوئی سرکاری نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا اور جو نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر گردش رہا ہے وہ فیک ہے ۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش نوٹیفکیشن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پنجاب بھر میں 4، 5، 6 اور 7 فروری کو چھٹی ہوگی اس موقع پر عوام میں افواہوں کا بازار گرم ہو گیا  اور لوگوں نے سوشل میڈیا پراس نوٹیفکیشن کو حقیقت سمجھ کر اپنی منصوبہ بندی شروع کر دی تھی، شہریوں کو چاہیے کہ وہ کسی بھی چھٹی یا سرکاری اعلان کے حوالے سے صرف سرکاری ذرائع پر اعتماد کریں اور سوشل میڈیا کی افواہوں پر یقین نہ کریں۔

سوشل میڈیا پر ایسے جعلی نوٹیفکیشنز کا تیزی سے پھیلنا شہریوں کے لیے مسائل پیدا کر سکتا ہے، کیونکہ اس سے عوام کی منصوبہ بندی متاثر ہوتی ہے اور بعض اوقات لوگوں کو مالی یا دیگر نقصانات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *