امریکی وزیر خارجہ کا ایران کو سخت ترین حملوں کا انتباہ، رجیم چینج کے ہدف کی تردید

امریکی وزیر خارجہ کا ایران کو سخت ترین حملوں کا انتباہ، رجیم چینج کے ہدف کی تردید

امریکی وزیر خارجہ نے ایران کو سخت ترین وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصل حملہ ابھی باقی ہے اور رجیم چینج کے ہدف کی تردید کی ہے۔

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کے خلاف جاری فوجی آپریشن کے حوالے سے ایک انتہائی اہم اور سنگین انتباہ جاری کیا ہے۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ ایران پر اب تک ہونے والی کارروائیاں محض آغاز ہیں اور ریاست پر سخت ترین حملے ہونا ابھی باقی ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ کے اس اہم ترین عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ امریکہ کی پوری توجہ اس وقت ایران کے میزائل پروگرام، ان کی تیاری کی صلاحیت اور بحری طاقت کو مکمل طور پر مفلوج کرنے پر مرکوز ہے۔ روبیو نے اس بات کا اعادہ کیا کہ واشنگٹن ہر صورت اس امر کو یقینی بنائے گا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوئی گنجائش باقی نہ رہے۔

دوسری جانب مارکو روبیو نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا کہ موجودہ فوجی آپریشن کا باضابطہ ہدف ایران میں “رجیم چینج” یا حکومت کی تبدیلی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ایرانی عوام کی جانب سے موجودہ حکومت کا تختہ الٹنے کی کسی بھی کوشش کو امریکہ خوش آئند سمجھے گا، تاہم یہ موجودہ عسکری مقاصد کا حصہ نہیں۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ ایران میں قیادت کی تبدیلی چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس بعدکا کوئی منصوبہ نہیں: امریکی میڈیا

وزیر خارجہ نے مزید واضح کیا کہ تزویراتی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے فضائی اور میزائل طاقت کا استعمال کیا جا رہا ہے اور فی الحال ایران میں امریکی زمینی افواج داخل کرنے کی کوئی تیاری نہیں کی گئی۔ اس بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ اپنی کارروائیوں کو مخصوص فوجی تنصیبات تک محدود رکھتے ہوئے ایران کی دفاعی کمر توڑنا چاہتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *