بھارت نے پہلگام جیسا فالس فلیگ آپریشن کیا تو اس بار ہم انہیں کلکتہ تک پہنچاکر آئیں گے،خواجہ آصف

بھارت نے پہلگام جیسا فالس فلیگ آپریشن کیا تو اس بار ہم انہیں کلکتہ تک پہنچاکر آئیں گے،خواجہ آصف

خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے پہلگام جیسا کوئی فالس فلیگ آپریشن کیا تو اس بار پاکستانی فورسز اسے کلکتہ تک پہنچا کر آئیں گی۔

وزیر دفاع نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے اثرات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس تنازعے کے اثرات سے نمٹنے کے لیے طویل عرصے تک کئی کھرب روپے کی ضرورت پڑے گی۔

بھارت سے متعلق سوال پر خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور حواس باختہ ہو چکا ہے، اور اگر اس بار کوئی حرکت کی گئی تو پاکستانی فورسز اسے مکمل جواب دیں گی۔

یہ بھی پڑھیں :بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری

شہر کی ترقی کے حوالے سے وزیر دفاع نے بتایا کہ گزشتہ سال سیلابی پانی نے تباہی مچائی تھی، جس کے تدارک کے لیے اربوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں، اہم شاہراہوں پر تجاوزات کے خاتمے کے اقدامات بھی جاری ہیں۔

خواجہ آصف نے بتایا کہ اقبال منزل کے اطراف تاریخی بحالی منصوبہ شروع ہو چکا ہے، قلعے پر 30 کروڑ روپے لاگت سے پارک تعمیر کیا جا رہا ہے، اور قلعے کے اطراف تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی رہائش گاہ کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے اور 10 کروڑ روپے لاگت سے گلشن اقبال پارک تعمیر کیا جا رہا ہے، وزیر اعلیٰ کی خصوصی توجہ کے باعث شہر میں ترقیاتی کاموں کا ایک مکمل پیکیج جاری ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *