روزگار کیلئے بیرون ملک جانیوالے افراد پر بڑی شرط عائد

روزگار کیلئے بیرون ملک جانیوالے افراد پر بڑی شرط عائد

خیبرپختونخوا حکومت نے بین الاقوامی سفر کے لیے گردن توڑ بخار (میننجائٹس) کی ویکسین لازمی قرار دے دی ہے، تاکہ مسافروں کی صحت کے ساتھ ساتھ عالمی معیار کے مطابق سفر کے قوانین کی بھی پابندی کی جا سکے۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے اس سلسلے میں تمام اضلاع کے ہیلتھ افسران کو مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشن 2005 کے تحت مخصوص ممالک کے مسافروں پر میننجائٹس ویکسین لگانا لازمی ہے۔

مراسلے کے مطابق بیرونِ ملک سفر سے قبل اگر کسی مسافر نے میننجائٹس ویکسین نہ لگوائی ہو تو اسے بین الاقوامی سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی،  اسی لیے متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بین الاقوامی مسافروں کو فوری طور پر ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کریں،  یہ سرٹیفکیٹ لازمی طور پر ویکسین کی کمپنی، بیچ نمبر اور ایکسپائری تاریخ کے ساتھ مکمل ہونا چاہیے تاکہ بین الاقوامی سفری قوانین کے تقاضے پورے ہوں۔

محکمہ صحت کے حکام نے واضح کیا ہے کہ ویکسین کا انتظام مسافر کی ذاتی ذمہ داری ہوگی، اور انہیں اپنی سہولت کے مطابق منظور شدہ طبی مراکز سے ویکسین لگوانی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : انڈس اے آئی ویک 2026، پاکستان کے ڈیجیٹل انقلاب کیجانب تاریخی سنگِ میل

اس اقدام کا مقصد نہ صرف مسافروں کی حفاظت کرنا ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے سفری معیارات کو برقرار رکھنا بھی ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گردن توڑ بخار ایک مہلک بیماری ہے، جو ویکسین کے ذریعے موثر طور پر روکی جا سکتی ہے۔ اس لیے تمام بین الاقوامی مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفر سے قبل سرکاری اور مستند طبی مراکز سے ویکسین لگوائیں اور ضروری سرٹیفکیٹ اپنے ساتھ رکھیں۔

یہ اقدام نہ صرف مسافروں کے لیے ضروری ہے بلکہ پاکستان کی بین الاقوامی اور صحت کے عالمی معیار کے مطابق سفر کو یقینی بنانے کے لیے بھی اہم ہے،  مسافر ویکسین سرٹیفکیٹ کے بغیر کسی بھی بین الاقوامی پرواز یا داخلے کی اجازت نہیں پائیں گے، جس سے ویکسینیشن کی پابندی اور موثر نفاذ یقینی بنایا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *