مردان میں ماربل کان سےمعجزانہ طور پر زندہ نکلنے والے عبدالوہاب نے 17دن کیسے گزارے؟

مردان میں ماربل کان سےمعجزانہ طور پر زندہ نکلنے والے عبدالوہاب نے 17دن کیسے گزارے؟

خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے رستم میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں معجزانہ طور پر زندہ بچ جانے والے عبدالوہاب نے اپنی آپ بیتی سنا دی۔

عبدالوہاب کا کہنا ہے کہ 17 دن تک ملبے کے نیچے پھنسے رہنے کے باوجود زندہ رہنا کسی معجزے سے کم نہیں، اور اس دوران اس کا واحد سہارا اللہ پر ایمان تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ مکمل طور پر ایک محدود جگہ میں موجود تھا جہاں بڑے بڑے پتھر اس کے اردگرد گرے ہوئے تھے، جس کے باعث حرکت کرنا انتہائی مشکل تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کٹھن صورتحال میں بھی اسے یقین تھا کہ وہ زندہ بچ جائے گا۔ عبدالوہاب کے مطابق ملبے کے نیچے اسے ایک وقت میں روشنی محسوس ہوئی، جس کی طرف اس نے کوشش کی اور مدد کے لیے آواز بھی نکالی۔

عبدالوہاب نے مزید بتایا کہ اس دوران وہ اشاروں سے نماز ادا کرتا رہا اور مسلسل روحانی سکون اور حوصلے کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں: مردان،رستم ماربل کان حادثے میں معجزہ ہوگیا، 16 دن سے لاپتہ مزدور زندہ نکال لیا گیا

واضح رہے کہ 31 مارچ کو رستم میں واقع ایک ماربل کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں پر اچانک پہاڑ کا ایک بڑا حصہ آ گرا تھا۔ اس کان میں 12 مزدور موجود تھے جن میں سے نو جاں بحق ہو گئے جبکہ دو مزدور زخمی حالت میں نکالے گئے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *