فخر زمان کو بڑا جھٹکا؟ اپیل مسترد کر دی گئی، اب کتنے میچوں کی پابندی رہے گی؟

فخر زمان کو بڑا جھٹکا؟ اپیل مسترد کر دی گئی، اب کتنے میچوں کی پابندی رہے گی؟

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ٹیکنیکل کمیٹی نے قومی کرکٹر فخر زمان کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ان پر عائد دو میچز کی پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا۔

فخر زمان نے اپنے خلاف لگائی گئی پابندی کے خلاف اپیل دائر کی تھی، تاہم کمیٹی نے تمام شواہد کا تفصیلی جائزہ لینے اور متعلقہ افراد کے مؤقف سننے کے بعد میچ ریفری کے فیصلے کو درست قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:گلو کار علی ظفر کا میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کا کیس جیتنے کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوران 29 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں فخر زمان کو پی ایس ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.14 کی خلاف ورزی پر دو میچز کے لیے معطل کیا گیا تھا۔

پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی، جس میں پروفیسر جاوید ملک، ڈاکٹر ممریز نقشبند اور سید علی نقوی شامل تھے، نے اپیل کی سماعت کے بعد فیصلہ سنایا اور واضح کیا کہ دستیاب شواہد کی روشنی میں پابندی برقرار رکھی جائے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *