عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتکِ عزت کے مقدمے میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنی پہلی انسٹاگرام پوسٹ میں خوشی اور شکرگزاری کا اظہار کیا ہے
علی ظفر نے پوسٹ میں لکھا “میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں اور اُن تمام افراد کا بھی جنہوں نے میرے مشکل ترین وقت میں میرا اور سچ کا ساتھ دیا۔ بلآخر انصاف ہو گیا ہے، مجھے کسی قسم کی فتح کا احساس نہیں، صرف عاجزی اور شکر گزاری ہے۔ میں کسی کے خلاف منفی جذبات نہیں رکھتا۔
انہوں نے مزید کہا میرے لیے یہ باب اب بند ہو چکا ہے، میں دعا کرتا ہوں کہ ہم سب وقار اور سکون کے ساتھ آگے بڑھیں۔ یہ فتح میرے لیے جشن نہیں، بلکہ دل میں عاجزی اور انکساری کے جذبات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مال بردار گاڑیوں نے کرایو ں میں بڑا اضافہ کر دیا

