اسکولوں اور کالجوں میں چھٹیوں کے ایام اور تعلیمی ایام کے حوالے سے پنجاب حکومت کا نیا منصوبہ سامنے آ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے اسکولوں اور کالجوں میں سالانہ تعلیمی ایام بڑھا کر 190 دن کرنے کے لیے چھٹیاں کم کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔
منصوبے کے تحت موسم گرما کی چھٹیاں ڈھائی ماہ سے کم کرکے 6 ہفتے یعنی ڈیڑھ ماہ کی جائیں گی۔ حکومت کے اس فیصلے کا مقصد طلبہ اور طالبات کی تعلیمی کارکردگی بہتر بنانا اور تعلیمی نصاب کو مکمل کرنا ہے۔ نجی اسکول ایسوسی ایشنز نے بھی اس تجویز کی حمایت کر دی ہے۔
مزید جانیئے: محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے بسنت پر تعطیلات بارے نوٹیفیکیشن کو جعلی قرار دیدیا

