یہود و ہنود گٹھ جوڑ نے بھارتی عوام کا جینا محال کردیا ، مودی کی ناکام پالیسیاں بےنقاب

یہود و ہنود گٹھ جوڑ  نے بھارتی عوام کا جینا محال کردیا ، مودی کی ناکام پالیسیاں بےنقاب

بھارت میں گیس اور پیٹرول بحران سے صنعتی پہیہ جام ہوچکا ، لاکھوں بیروزگار بھارتی ورکرز شہر چھوڑ کر گاؤں کا رخ کرنے پرمجبورہوگئے ہیں۔

سنگاپور کے جریدہ “دی اسٹریٹس ٹائمز” نےمودی سرکارکی نااہلی اورناکام حکمت عملی کےعوام پر منفی اثرات عیاں کردیئے ۔

دی اسٹریٹس ٹائمزکے مطابق توانائی بحران نے بھارتی عوام کو شہروں سے دیہات کی طرف نقل مکانی پرمجبور کر دیا ہے، ایران جنگ کے باعث مارچ کے وسط سے ہی بھارت میں گیس کی فراہمی غیریقینی اور قیمتیں  4گنا بڑھ گئی ہیں، پیٹرولیم اور گیس پرمنحصرچھوٹی اوربڑی بھارتی فیکٹریاں سپلائی کی کمی کے باعث بند یا انتہائی محدود ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :یوگی آدتیہ ناتھ کی اُتر پردیش سے مسلمانوں کو بے دخل کرنیکی دھمکی، بی جے پی کی نفرت انگیز مہم بے نقاب

دی اسٹریٹس ٹائمز کےمطابق بھارت کے صرف ایک شہر”سورت” کی ٹیکسٹائل صنعت کے تقریباً ڈیڑھ لاکھ مزدورکام نہ ہونے کےباعث واپس گھروں کو جاچکے ہیں۔

ماہرین کے مطابق بھارت میں مسلسل گرتی معیشت، عوام پر بھاری بوجھ اور تیل و گیس کی قلت جیسے بحران نے بھارتی شہریوں کو پتھر کے دورمیں دھکیل دیا ہے

یہ بھی پڑھیں : نااہل مودی سرکار کی عوام میں خوف پھیلا کر بحران چھپانے کی سازش عالمی جرائد نے بے نقاب کردی

حالیہ بحران نے کھوکھلے دعوؤں اور جعلی نعروں پر مبنی مودی سرکار کے نام نہاد شائننگ انڈیا کا پردہ بھی چاک کردیا ہے ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *