دنیا کے کئی ممالک پاکستان کے لڑاکا طیاروں اور دفاعی ٹیکنالوجی کے حصول کے خواہشمند ہیں ، خواجہ آصف

دنیا کے کئی ممالک پاکستان کے لڑاکا طیاروں اور دفاعی ٹیکنالوجی کے حصول کے خواہشمند ہیں ، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ دنیا کے کئی ممالک پاکستان کے لڑاکا طیاروں اور دیگر دفاعی ٹیکنالوجی کو حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں ،ان خیالات کا اظہار وزیر دفاع نے سعودی حکومت کی دعوت پر ورلڈ ڈیفنس شو میں شرکت کے لیے ریاض پہنچنے کے موقع پر کیا۔

ریاض آمد پر سعودی حکام اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے وزیر دفاع کا پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف کی سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز سے بھی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں ورلڈ ڈیفنس شو کے شاندار انعقاد پر سعودی قیادت کو مبارکباد دی گئی،وزیر دفاع نے عالمی سطح کے اس دفاعی ایونٹ کو خطے میں دفاعی تعاون کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔

ورلڈ ڈیفنس شو میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان دفاعی اعتبار سے دنیا میں اپنا منفرد مقام حاصل کر چکا ہے اور کئی ممالک پاکستان کے جدید لڑاکا طیاروں اور دیگر دفاعی ٹیکنالوجی کے حصول کے خواہشمند ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ دفاعی صنعت پاکستانی معیشت میں بھی اہم کردار ادا کرے گی اور ملکی ترقی میں نمایاں اثر ڈالے گی۔

یہ بھی پڑھیں :وزیر دفاع خواجہ آصف سعودی عرب پہنچ گئے، عالمی ڈیفنس شو میں شرکت کریں گے

دفاعی نمائش میں پاکستان سمیت کل 80 ممالک شریک ہیں، اور پاکستان کی جانب سے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشن، ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا اور پاکستان آرڈیننس فیکٹری سمیت کئی ادارے حصہ لے رہے ہیں۔

نمائش میں بھارت کے خلاف معرکہ حق میں پاکستان کی دفاعی لائن کو مضبوط کرنے والے میزائل فتح 2 سمیت دیگر میزائل اور جدید دفاعی سازوسامان بھی پیش کیے جا رہے ہیں، جو پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور جدید ٹیکنالوجی کی بھرپور نمائندگی کرتے ہیں۔

ورلڈ ڈیفنس شو میں پاکستان کی شرکت اور دفاعی مصنوعات کی نمائش کو خطے میں دفاعی تعاون اور عالمی مارکیٹ میں پاکستان کی دفاعی ٹیکنالوجی کی اہمیت بڑھانے کے حوالے سے مثبت اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *