کراچی کی بندرگاہوں پر ایل پی جی اور پیٹرول سے بھرے جہازوں کی آمد کا سلسلہ جاری

کراچی کی بندرگاہوں پر ایل پی جی اور پیٹرول سے بھرے جہازوں کی آمد کا سلسلہ جاری

مشرقِ وسطیٰ کی غیر مستحکم صورتحال کے باوجود کراچی کی بندرگاہوں پر پیٹرول، کروڈ آئل اور ایل پی جی سے بھرے جہازوں کی آمد کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ اس دوران حکومت نے توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے موثر انتظامات کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، کراچی کی بندرگاہوں، خاص طور پر پورٹ قاسم اور فوٹکو ٹرمینل پر مارچ کے پورے مہینے میں ایندھن کی ترسیل کا عمل کامیابی سے جاری رہا۔ دستاویزات کے مطابق، مارچ میں فجیرہ، سنگاپور، صحار، عمان اور ینبع سے لاکھوں میٹرک ٹن ایندھن درآمد کیا گیا۔

2 مارچ کو “ایم ٹی ٹورم دامینی” نے فجیرہ سے 37,127 میٹرک ٹن پیٹرول کی ترسیل کی، جبکہ 9 مارچ کو “ایم ٹی نیو ایٹروپوس” نے سنگاپور سے 53,139 میٹرک ٹن پیٹرول کراچی پہنچایا۔ اسی طرح 10 اور 11 مارچ کو “ایم ٹی سپروس” اور “ایم ٹی سی کلپر” بالترتیب صحار اور فجیرہ سے تقریباً 89,000 میٹرک ٹن پیٹرول لے کر کراچی پہنچے۔

15 اور 17 مارچ کو عمان اور فجیرہ سے “ایم ٹی میری ٹائم ایمیٹی” اور “ایم ٹی خیرپور” کے ذریعے ایک لاکھ میٹرک ٹن سے زائد ہائی اسپیڈ ڈیزل منتقل کیا گیا۔ 23 مارچ کو “ایم ٹی ویگو” نے 38,000 میٹرک ٹن گیس آئل پہنچایا، جبکہ 26 مارچ کو “ایم ٹی دیرا گھیر” سے 34,194 میٹرک ٹن گیس آئل کی ڈسچارجنگ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ صورتحال: وزیراعظم اورایرانی صدر کے مابین رابطہ، کشیدگی میں کمی اور امن کی کوششوں پر تبادلہ خیال

حکام کے مطابق مارچ میں لاکھوں میٹرک ٹن پیٹرول، ڈیزل اور فرنس آئل کی ہینڈلنگ مکمل کی جا چکی ہے۔ موٹر گیسولین اور ہائی فیول اسٹاک آئل کی مسلسل آمد نے ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

یہ انتظامات مشرق وسطیٰ کی غیر مستحکم صورتحال کے باوجود ملک کی توانائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کئے گئے ہیں تاکہ عوام کو کسی قسم کی ایندھن کی کمی کا سامنا نہ ہو۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *