اسلامی جمہوریہ ایران نے مشرقِ وسطٰی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور جنگی صورتحال کے خاتمے کے لیے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی حالیہ سفارتی کوششوں کا باقاعدہ خیرمقدم کیا ہے۔ ایرانی حکام نے اسلام آباد کے اس کردار کو خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے ایک ’مثبت اور ناگزیر‘ قدم قرار دیا ہے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے اسسٹنٹ وزیر اور جنوبی ایشیا کے ڈائریکٹر جنرل، محمد رضا بہرامی نے ایک خصوصی بیان میں کہا ہے کہ ایران ان تمام اقدامات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے جو مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے کشیدگی کم کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کیلیے پاکستان کی سفارتی کوششیں شروع
انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ ایران، پاکستان کی ان سفارتی کوششوں کو سراہتا ہے جو امریکا اور صیہونی حکومت کی جاری جارحیت کے خاتمے کے لیے کی جا رہی ہیں اور یہ اقدامات تہران کے ’جائز حقوق‘ کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔
Iran welcomes Islamabad’s diplomatic efforts to end illegal U.S. and Israeli regime aggression within the framework of its legitimate rights. This approach underscores the importance of regional and political solutions for promoting peace, de‑escalation, and restoring stability
— Mohammad Reza Bahrami (@Bahrami1962) March 31, 2026

